ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے، ڈونلڈٹرمپ

واشنگٹن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر کہا ہے کہ امریکہ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، تاہم ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ و ایران کے ہونے والے مذاکرات پر ایک بار پھر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔ امریکہ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، تاہم ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

 صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ نہیں جانتے کہ ڈیل کیسے کی جاتی ہےجوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے، لیکن اگر ایران نے جوہری ہتھیار ترک نہ کیے تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔صدر ٹرمپ نے معاشی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ درآمد شدہ ادویات پر بھی محصولات عائد کریں گے کیونکہ یہ ادویات امریکہ میں تیار نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک امریکہ کا مزید استحصال نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے اپنی معاشی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں امریکی اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کا سب سے زیادہ فائدہ حاصل کیا ہے۔

“President Donald J. Trump for Time Magazine in 2019” by Pari Dukovic, inkjet print, June 17, 2019 (printed 2020). National Portrait Gallery, Smithsonian Institution. Copyright 2019 Pari Dukovic. President Donald J. Trump for Time Magazine in 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

UP