اولمپکس 2028 میں ہونے والے کرکٹ مقابلوں کا وینیو سامنے آگیا

پورٹ: لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے مقابلے جنوبی کیلیفورنیا میں کھیلے جائیں گے۔

جنوبی کیلیفورنیا کے پومونا کا فیئر گراؤنڈز اولمپکس میں کرکٹ میچز کی میزبانی کرے گا۔

جے شاہ نے کہا کہ کرکٹ کو کامیاب بنانے کے لیے اولمپکس کمیٹی کے ساتھ مشترکہ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ اولمپکس میں کرکٹ کے مقابلوں میں مرد و خواتین کی چھ چھ ٹیمیں شرکت کریں گی اور اولمپکس میں کرکٹ کے مقابلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے

آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کے وینیو کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور آئی سی سی کی طرف سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

UP